موجودہ دور میں تعلیم انسان کی پہچان ہے قوموں کی ترقی میں تعلیم کا بنیادی کردار ہے‘ ماہر تعلیم محمد اسلام مغل

جمعہ 31 جنوری 2020 15:15

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2020ء) موجودہ دور میں تعلیم انسان کی پہچان ہے قوموں کی ترقی میں تعلیم کا بنیادی کردار ہے اور اس مقصد کیلئے والدین کو چاہئے کہ اپنی اولاد کو تعلیم ضرور دلوائیں۔ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم محمد اسلام مغل،چیئرمین کامونکے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز چودھری ارشد مسعود ویرکا،صدر محمود طفیل سرویا،جنرل سیکرٹری افتخار احمد سرویا،فیض الرحمن مختار، ممتاز ماہر تعلیم رانا محمد صدیق اور حاجی عبدالستار سرویا نے گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ذریعے جہالت ، غربت،تفرقہ بازی اور دہشت گردی کا خا تمہ کیا جا سکتا ہے تعلیم کے باعث انسان میںحق اور سچ کی پہچان آتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کو بلندی پر لے جاتی ہے اور با شعور بناتی ہے تاریخ گواہ ہے جو قو میں بربادی کا شکار ہو ئیں وہ تعلیمی میدان میں نا اہلی کی وجہ سے ہوئیںکسی بھی معا شرے کا حسن تعلیم ہی کے مرہون منت ہے۔انہوں نے کہاکہ علم نور ہے علم کی شمع رو شن کئے بغیر جہالت کے اندھیروں کو ختم نہیں کیا جا سکتا والدین پر لازم ہے کہ اپنے بچوں کو اچھی سے اچھی تعلیم حاصل کروائیں یہ ہی بچے پڑھ لکھ کر پاکستان کا مستقبل روشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں