نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کئے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا ‘ماہر تعلیم حافظ عثمان غنی

بدھ 4 مارچ 2020 12:18

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2020ء) نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کئے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا موجودہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے ان شعبوں میں آگے بڑھنے کیلئے معیار تعلیم پر توجہ دینی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم و ڈائریکٹر پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول کامونکے کیمپس حافظ عثمان غنی نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے معاشرے میں تعلیم کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے بچے کل کے مستقبل ہیں ان کے ہی کندھوں پرملک اور معاشرے کی ذمہ داری ہے ۔ ایک مضبوط سماج اور خوشحال ملک کے لئے بچوں کو تعلیم دینے کے لئے کسی طرح کی کوتاہی نہیں ہونی طاہیے۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر کا تقاضا ہے کہ بچوں کو جدید نظام اور ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جائے ۔ترقی کا ہر دروازہ تعلیم کی کنجی سے ہی کھلتا ہے اس کے بغیر انسانی زندگی ادھوری ہے۔انہوںنے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا مرد اور عورت دونوں پر فرض ہے اور علم ہی کسی بھی معاشرے میں ترقی کا زینہ ہے۔قومیں علم و عمل کی بدولت ہی روشن ستارے کی مانند جگمگاتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں