چیئرمین تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت بورڈ ملازمین کی پروموشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد،متعددافسران واہلکاروں کی اگلے عہدوں پرترقی

منگل 2 اپریل 2024 22:38

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن/چیئرمین تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت بورڈ ملازمین کی پروموشن کمیٹی کا اجلاس بورڈ ہذا کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں بورڈ ہذا کے چارملازمین منظور حسین، ناصر سعید کھوکھر،محمد اصغر،افضال حسین چیمہ کو سپرنٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ سیکرٹری /اسسٹنٹ کنٹرولر اور پانچ بورڈ ملازمین شفیق الرحمن،حسام اللہ، اصغر علی، ناظر حسین گھمن،محمد ادریس کواسسٹنٹ سے سپرنٹنڈنٹ اورمحمد شعیب رضا،سلمان بٹ، محمد اشفاق اکبر، شہبازاحمداورافضال احمدکوسینئر کلرک سے اسسٹنٹ جبکہ محمد عمران نعیم،سینئر ڈیٹا انٹری آپریٹرکو ڈیٹا انٹری سپروائزر کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ نے پروموشن پانے والے ملازمین کو مبارکباددی اورپروموشن پانے والے ملازمین میں پروموشن آرڈرز تقسیم کئے اس دوران سیکرٹری بورڈ چوہدری شہزاد احمد،کنٹرولرامتحانات پروفیسر محمد نعیم بٹ اور آڈٹ آفیسرضیاء المرتضیٰ فاروقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے پروموشن پانے والے ملازمین کو ہدایت کی کہ دفاتر کی دیکھ بھال اپنے گھروں کی طرح کریں اورفرائض کی ادائیگی ایمانداری، جانفشانی اورنیک نیتی کے ساتھ سرانجام دیں۔انہوں نے دفتری کاموں کے سلسلہ میں دفتر وزٹ کرنے والی انکوائری کے ساتھ نرم رویہ کے ساتھ پیش آنے کی بھی ہدایت کی۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں