این اے 69 کا پہلا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا

مسلم لیگ ق کے مونس الٰہی آگے جب کہ مسلم لیگ ن کے عمران ظفر دوسرے نمبر پر ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 14 اکتوبر 2018 18:04

این اے 69 کا پہلا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا
گجرانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اکتوبر 2018ء) آج ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوا۔پولنگ کا عمل ختم ہوا جس کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔حقلہ این اے 69گجرات کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے مونس الہٰی پہلے نمبر پر ہیں۔جنھوں نے 3 پولنگ اسٹیشن سے ووٹ 517 ووٹ حاصل کیے جب کہ مسلم لیگ ن کے عمران ظفر314 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں.واضح رہے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے35 حلقوں میں ضمنی الیکشن 2018ء کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا۔

جو کہ شام5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ ضمنی الیکشن کے موقع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ ساتھ باقی تمام متعلقہ ادارے ریسکیو1122، سول ڈیفنس و دیگر بھی الرٹ ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ اسی طرح الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات والے 35 حلقوں کے لئے پانچ خصوصی صنفی شکایات ڈیسک قائم کردئیے ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ڈیسک چاروں صوبوں اور ایک ڈیسک الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں قائم کیا گیا۔ ضمنی انتخابات کیلئے اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کنٹرول روم انتخابی نتائج مکمل ہونے تک کام جاری رکھے گا۔ کنٹرول روم نے ادارے میں ایک علیحدہ شکایت سیل قائم کیا ہے جو ضمنی انتخابات کے حوالے سے شکایات وصول کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج اور سہولیات فراہم کرنے کا ایک مرکز بھی قائم کیاگیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں پولنگ کے عمل کے دوران کل 23 شکایا ت موصول ہوئیں۔ انٹرنیٹ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 84 فیصد رہا ہے۔ قومی اسمبلی کیلئے5 ہزار117انٹرنیٹ ووٹ کاسٹ ہوئے، صوبائی اسمبلی کیلئے ایک ہزار 116 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔اسی طرح الیکشن میں76 فیصد اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹ کاسٹ کیے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں