ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ سے ن لیگی رہنما جاں بحق ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 جنوری 2020 13:25

ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ سے ن  لیگی رہنما جاں بحق ہو گئے
گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 16 جنوری 2020ء ) ماڈل ٹاوٴن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیگی رہنما عابد سندھوجاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاوٴن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔جس کے نیتجے میں لیگی رہنما عابد سندھو جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے اہلکاروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے، پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ قتل کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ، تحقیقات کے بعد ہی معلومات شیئر کی جائیں گی۔ لیگی رہنما کے قتل کے بعد ان کے عزیز و اقارب سمیت دوستوں کی جانب سے اظہار تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں