مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کارکن نے بکرے ذبح کردئیے

لیگی نائب صدر نے کارکن کی جانب سے والہانہ محبت کے اظہار پر ٹوئٹ کرکے تعریف کی

جمعہ 16 اکتوبر 2020 21:47

مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کارکن نے بکرے ذبح کردئیے
کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کارکن نے صدقے کے 2 بکرے ذبح کردئیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مریم نواز گوجرانوالا میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں شرکت کیلئے اپنے گھر جاتی عمرہ سے دوپہر میں نکلی ہیں تاہم اب تک ان کا قافلہ کامونکی پہنچا ہے۔اس دوران مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کارکن نے صدقے کے بکرے ذبح کیے۔لیگی نائب صدر نے کارکن کی جانب سے والہانہ محبت کے اظہار پر ٹوئٹ کرکے تعریف کی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں