کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن کا گمشدہ کتا مل گیا

کتے کو گھر کے نزدیک ہی چند بچے رسی ڈال کر گھما رہے تھے، کتے کی گمشدگی کے بعد پولیس کی جانب سے رکشے پر علاقے میں اعلانات کیے گئے تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 جولائی 2021 15:43

گجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 29 جولائی2021ء) پنجاب کے ضلع گجرانوالہ کے کمشنر کا گمشدہ اعلیٰ نسل کا پالتو کتا مل گیا ہے۔اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کتا کمشنر آفس اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو چیکنگ کے دوران ملا۔کمشنر گجرانوالہ کے پرسنل سٹاف آفیسر ندیم بٹ کے مطابق انہیں اطلاع ملی ہے کہ کتا مل گیا ہے ، کتے کو گھر کے نزدیک ہی چند بچے رسی ڈال کر گھما رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ کتے کے حوالے سے سرچ آپریشن کی اطلاعات غلط ہیں، صرف پولیس سے کہا گیا تھا کہ کتا چوری ہو گیا ہے چیک کریں۔

یہ ایسا ہی کہ کسی کی چیز گم ہو جائے تو وہ پولیس سے شکایت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس رکشے پر اعلانات کیے گئے اس کو ادائیگی کر دی گئی ہے اور یہ اقدام چھوٹے پولیس اہلکاروں نے خود سے کیا تھا،اس کی ہدایت کمشنر آفس نے نہیں ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ملازمین نے کتا ملنے کی اطلاع کمشنر کو دی ہے جس پر انہیں شاباش دی گئی۔واضح رہے کہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کا کتا لاپتہ ہونے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی تھیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ کے کمشنر ذوالفقار گھمن کا کتا لاپتہ ہونے پر انتظامیہ نے رکشوں میں سپیکر لگا کر اس کی گمشدگی کے اعلانات کیے۔مقامی انتظامیہ کے علاوہ کتے کی بازیابی یا واپسی کے لیے پولیس نے بھی اقدامات شروع کیے۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کو ہر حالت میں کتے کو تلاش کر کے کمشنر ہائوس پہنچانے کی ہدایت کی گئی ۔بتایا گیا کہ کمشنر نے کتے کی تلاش کرنے کا کام میونسپل کارپوریشن کے سپرد کیا تھا جنہوں نے رکشوں کے ذریعے شہر بھر میں اعلانات کروائے اور تلاش کرنے والے کو معقول انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا تھا کہ رکشے پر نصب لائوڈ اسپیکر سے اعلان کیا جارہا ہے کہ اگر کمشنر کا کتے کسی کے پاس سے برآمد ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں