ن لیگی ایم این اے کے بیٹے کی جعلسازی، میٹرک کے امتحان میں جعلی امیدوار بٹھا دیا

لیگی رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے نے میٹرک جنرل سائنس کے پیپر میں اپنی جگہ جعلی امیدوار بٹھایا، سپرنٹنڈنٹ سنٹر نے جعلی امیدوار کو پکڑا اور ایم این اے کے بیٹے سمیت دونوں افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرادیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 3 اگست 2021 15:20

کامونکی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 اگست 2021ء ) میٹرک کے امتحان میں جعلی امیدوار بٹھانے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے کی جعلسازی پکڑی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر کامونکی سے ن لیگی ایم این اے ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے فرحان کا میٹرک جنرل سائنس کا پیپر تھا جس کے لیے گورنمنٹ ہائی اسکول کامونکی میں امتحانی مرکز بنایا گیا جہاں ایم این اے کے بیٹے نے میٹرک کے امتحان میں اپنی جگہ جعلی امیدوار کو بٹھا دیا لیکن پیپر کے دوران سپرنٹنڈنٹ سنٹر نے جعلی امیدوار خبیب کو پکڑا اور ایم این اے کے بیٹے سمیت دونوں افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرادیا۔

دوسری طرف صوبہ سندھ کے شہر میرپورخاص میں بورڈ کے تحت جاری نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 9 اُمیدوارں کو اصل اُمیدواروں کی جگہ پر امتحان دیتے ہوئے پکڑے گئے ، ریاضی سائنس گروپ اور سوکس ،ہسٹری آف انڈوپاک ، اکنامکس جنرل گروپ کے پرچے لیے گئے ، جس میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور خاص کے چیئرمین پروفیسر برکت علی حیدری اے دستی کی خصوصی ہدایات پر ویجیلینس ٹیموں نے امتحانی مراکز پر چھاپے مارے جس میں درجنوں امیدوارں نقل کرتے پکڑ لیے ۔

(جاری ہے)

ویجیلنس ٹیموں نے ایک اُمیدوار کو نقل کرتے ہوئے جب کہ 9 اُمیدوارں کو اصل اُمیدواروں کی جگہ پر امتحان دیتے ہوئے پکڑا ، نقل کرنے اور جعلی سازی کرنے والوں کو پکڑ کر ان کیسز متعلقہ ڈسپلینری ایکشن کمیٹی کے حوالے کر دئیے گئے۔ سیکرٹری میرپور خاص بورڈ انیس الدین صدیقی نے دیگر افسران کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا، جب کہ ناظم امتحانات انور علیم کے راجپوت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا ، اس دوران 8 اُمیدوار اصل اُمیدواروں کی جگہ پر امتحان دیتے ہوئے پکڑے ، جس کے بعد نقل کے کیسز متعلقہ ڈسپلینری ایکشن کمیٹی کے حوالے کردیے۔

علاوہ ازیں تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بھی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کی جانب سے بنائی گئی ٹیموں نے مذکورہ اضلاع کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ، اس دوران ایک اُمیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا، جب کہ ایک امیدوار کی جگہ امتحان دینے والے کو پکڑ لیا ، پکڑے گئے دونوں طلباء کو متعلقہ ڈسپلینری ایکشن کمیٹی کے حوالے کردیا گیا اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کردی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں