خدا کا شکر ہے حکمرانواں کو بیس سال بعد اینٹی وال چاکنگ قانون یاد آ گیا،ایس اے حمید

جمعہ 3 اکتوبر 2014 21:39

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) خدا کا شکر ہے کہ حکمرانواں کو بیس سال بعد اینٹی وال چاکنگ قانون کی یاد آگئی گجرات میں گو نواز گو لکھنے کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمے کا اندراج اور ضلع بھر میں ووال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا حکومت کے دوہرے معیار کا عکاس ہے میں نے پنجاب اسمبلی میں اس بل کو 1993ءء میں پیش کیا تھا جو کہ 1994ءء میں باقاعدہ قانون بن گیا جس کی خلاف ورزی پر دس ہزار روپے جرمانہ اور چھ ماہ کی قید کی سزا رکھی گئی تھی لیکن بیس سال تک اس قانون کی یاد کسی کو نہیں آئی اور آج جب گو نواز گو کے نعرے لکھے جانے لگے تو حکمرانوں کو اس قانون کے تحت مقدمات درج کرنے کی یاد آگئی ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے رہنماایس اے حمیدشہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں