ہوائی فائرنگ کا الزام، تحریک انصاف گوجرانوالہ کے صدر ساتھیوں سمیت گرفتار

جمعرات 13 نومبر 2014 22:45

ہوائی فائرنگ کا الزام، تحریک انصاف گوجرانوالہ کے صدر ساتھیوں سمیت گرفتار

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر۔2014ء) پنجاب پولیس نے اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا نعیم الرحمان کو متعدد ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں درج مقدمے کے مطابق رانا نعیم کےقافلے میں شامل تین گاڑیوں میں اسلحہ تھا جو ہوائی فائرنگ میں استعال کیا گیا تھا جس پر ان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس حراست کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد تھانے کے باہر جمع ہو گئی اور ان کی جانب سے ’گو نواز گو‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔ واضح 23 نومبر کو تحریک انصاف گوجرانوالہ میں ایک جلسہ کرنے جا رہی ہے اور آج شام اسی سلسلے میں نکالی جانے والی ایک کار ریلی میں ہوائی فائرنگ کی گئی تھی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں