گوجرانوالہ کے لنڈا بازار میں آگ لگنے سے 10 سے زائد دکانیں جل گئیں

جمعہ 28 دسمبر 2018 14:28

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2018ء) گوجرانوالہ کے لنڈا بازار میں آگ لگنے سے 10 سے زائد دکانیں جل گئیں ،ْآگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے لنڈا بازار میں آگ رات تین بجے کے قریب لگی جس نے 10سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا ،ْآگ سے دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور سامان جل گیا ،ْآگ سے جھلس کر 2افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔ریسکیو کی 5گاڑیوں نے آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا اور 2گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو آپریشن کے دوران علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی اور اندھیرے میں ریسکیو اہل کاروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں