عبدالحکیم‘دو بچوں کی ماں دماغ پر فالج کا حملہ ہو جانے سے خالق حقیقی کو جا ملی

جمعہ 22 نومبر 2019 15:11

عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) دو بچوں کی ماں دماغ پر فالج کا حملہ ہو جانے سے خالق حقیقی کو جا ملی ، تفصیل کے مطابق عبدالحکیم ریلبازار کے رہائشی چوہدری ماجد بلال کی اہلیہ کو تین روز قبل اچانک دماغ کی شریانوں پر فالج کا حملہ ہوا جسے فوری طور پر مقامی ڈاکٹر کے پاس لیجایا گیا جہاں پر بروقت موذی مرض فالج کی تشخیص نہ ہونے پر مسلسل تین روز موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخر جان کی بازی ہار گئی اور خالق حقیقی سے جا ملی متوفیہ دو بچو ں کی ماں تھیی جسے آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی معروف سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی -

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں