ہمیں اپنی زندگی کسی خاص مطمع نظر، مقصد حیات اور نیک مشن کے تحت گزارنی چاہئے‘محمد فاروق انصاری

بدھ 21 اکتوبر 2020 13:01

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) زندگی مسلسل جدوجہد ، حوصلے، زندہ دلی اور تحمل ، برداشت کے ساتھ ہمہ وقت بہتری کی تلاش کا نام ہے جس زندگی میں جمود ہو وہ نہ صرف ملک و قوم کیلئے بلکہ خود اپنے لئے بھی بے کار اور بے سود ہے ۔ان خیالات کا اظہار صدر اتحاد پاور لومز ایسوسی ایشن کامونکے صاحبزادہ محمد فاروق انصاری اور صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی کسی خاص مطمع نظر، مقصد حیات اور نیک مشن کے تحت گزارنی چاہئے، وہ لوگ جو اپنی زندگی کو انسانیت کی فلاح و بہبود کی خاطر وقف کرتے اور جن کا وجود انسانیت کے لئے باعث تسکین و باعث صد افتخار ہوتا ہے اصل میں وہی لوگ روشنی کے ہمسفر کہلاتے ہیں اور مرد مجاہد ٹھہرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت سکون قلب اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا ذریعہ ہے جو لوگ خلوص نیت سے انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں، برکتوں سے کامیابی کی راہ پر گامزن ہو تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں