ملک میں دہائیوں کے بعد قائم ہونے والے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے امن دشمن قوتیں ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہیں‘چوہدری صادق

پیر 26 جولائی 2021 14:39

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) ملک میں دہائیوں کے بعد قائم ہونے والے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے امن دشمن قوتیں ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین سبزی منڈی کامونکے حاجی عاشق حسین المعروف دتہ پہلوان اور چودھری صادق سندھو المعروف بلا پہلوان نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک دشمنوں کا قلع قمع کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کیلئے عوام الناس کو سکیورٹی فورسز کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا۔

انہوںنے کہا کہ پاک فوج و دیگر سکیورٹی اداروں پر آئے روز ہونے والے حملوں کے نتیجے میں شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی اور سکیورٹی فورسز امن کی بحالی کیلئے ہر قیمت پر دہشت گرد کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے ان جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے جو دہشتگردوں سے لڑ کر اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔شہداء کی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں