گوجرانوالہ،مویشی منڈی میں وارداتیں ‘نوسربا زپانچ لاکھ لے اڑے ،دوافراد لوٹے دس لاکھ سمیت پکڑ ے گئے

جمعہ 3 اکتوبر 2014 21:35

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء)مویشی منڈی میں وارداتیں ‘ایک میں نوسربا زپانچ لاکھ لے اڑے دوسری میں دوافراد لوٹے گئے دس لاکھ سمیت پکڑ ے گئے بتایاگیا ہے کہ تھانہ سول لائن کے علاقہ شمسی چوک میں واقع بکرمنڈی کے بیوپاری بہاولنگر کے اشرف کے پاس غلام قادر اورکاشی نامی دونوسرباز آئے جن کے ساتھ نوعمر لڑکی بھی جنہوں نے اشرف کی جیب سے 10لاکھ روپے نکال لیے جن کا علم ہونے پراشرف نے شورمچاد یاجسے سن کر وہاں موجود بیوپاریوں نے نوسربازوں کوپکڑ لیا اورتواضع کے بعد موقع پرپہنچنے والی پولیس کے حوالے دیا دریں اثناء عالم چوک بکر منڈی میں نامعلوم نوسر باز جمعہ خان سے 5لاکھ روپے ہتھیاکرفرار ہوگئے تاہم علاقائی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں