پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام طلبہ کے مابین حُسنِ قرأت و نعت خوانی کے مقابلے

جمعرات 30 نومبر 2017 22:44

گوجرانوالہ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2017ء) پنجاب گروپ آف کالجز گوجرانوالہ کے زیر اہتمام طلباء و طالبات کے مابین الگ الگ مقابلہ حُسنِ قرأت و نعت کا انعقاد ہوا، پہلے روز طالبات اور دوسرے روز طلباء نے خوبصورت انداز میں قرآن کی تلاوت اور نعتیں پڑھیں جسے حاضرین نے بے حد سراہا،اس پر وقار تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز گوجرانوالہ محمد شہزاد رفیق تھے جنہوں نے مقابلے میں اوّل اور دوئم پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں کیش پرائز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے، طالبات کے قرأت کے مقابلہ میں طالبہ مہوش اصغر نے اوّل اور شِزا عبدالقیوم نے دوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت کے مقابلہ میں طالبہ رُحما ناز نے اوّل اور عائشہ نذیر نے دوئم پوزیشن حاصل کی، اسی طرح طلباء کے مابین قرأت کے مقابلہ میں طالب علم حذیفہ نے اوّل اور حافظ عبدا للہ تنویر نے دوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ طلحہ اشتیاق نے نعت میں اول اور حمزہ اعجاز نے دوئم پوزیشن حاصل کی، تقریب کے موقع پر پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز محمد سلمان، میڈم آمنہ ناصر ، محمد عمران ، مسز شہزادی عارف، مسز عالیہ صادق، اور ناظر حسین کے علاوہ اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی، آخر میں ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز گوجرانوالہ محمد شہزاد رفیق نے تمام منصفین کو سونئیرپیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں