کامونکے، آوارہ کتوں اور چوہوں کی تلفی نہ ہونے سے اُنکی بہتات میں بھر پور اضافہ شہریوں کیلئے خطرہ بن گیا

جمعہ 12 جنوری 2018 21:56

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء)کامونکے میں آوارہ کتوں اور چوہوں کی تلفی نہ ہونے سے اُنکی بہتات میں بھر پور اضافہ شہریوں کیلئے خطرہ بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ شیش محل روڈ، پانی والی ٹینکی ، منڈیالہ روڈ، فو ڈ سٹریٹ، گولبازار، چوک غوثیہ ،محلہ شریف پورہ، حبیب پورہ، سلامت پورہ سمیت شہر بھر میں آوارہ کتوں اور چوہوں کی تلفی کیلئے محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے اقدامات میں تاخیر برتنے اور عدم دلچسپی سے آوارہ کتوں کا شکار ہوکر روزانہ پانچ سے چھ افراد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچتے ہیں جبکہ گندے نالوں کی صفائی نہ ہونے سے ان میں گندگی کے علاوہ چوہوں کی بھی افزائش نسل میں واضح اضافہ ہوا ہے اور یہ اسقدر فربہ ہوچکے ہیں کہ بلی ایک طرف انسان بھی ان سے ڈرتے ہیں ۔

بلی نماان چوہوں نے ان نالوں کے قریب بسنے والے مکینوں کے گھر کی بنیادیں بھی کھوکھلی کردی ہیں ۔شہری نہ صرف ان سے خوفزہ بلکہ اُن میں طاعون اور بائولے پن جیسی بیماریوں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔جس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں۔۔۔۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں