مفتی محمد اختر رضا خان بریلوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:30

گوجرانوالہ۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) سجادہ نشین آستانہ عالیہ بریلی شریف (انڈیا)پیر مفتی محمد اختر رضا خان بریلوی74سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

آج 22جولائی دوپہر دوبجے اسلامیہ انٹر کالج بریلی شریف میں نمازجنازہ ادا کی جائے گی ،مرحوم کے انتقال پر سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا ،پیر سید عظمت علی شاہ بخاری، پیر سید فداحسین شاہ حافظ آبادی،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،مفتی غلام نبی جماعتی، الحاج سرفراز احمد تارڑ ، صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی ، حفظ محمد منشاء قادری نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں