ایم ڈی واسا نے ملازمین کے مسائل اور ان کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرادی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:30

گوجرانوالہ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) ایم ڈی واسا شکیل احمد کشمیری سے واسا سی بی اے یونین کے صدر ملک نصیرالدین ہمایوں کے مذاکرات کا میاب، ایم ڈی واسا نے ملازمین کے مسائل اور ان کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دھانی کرادی ہے اور کہا ہے کہ ایک دو روز میں ملازمین کو تنخوہیں ادا کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایک میٹنگ دفتر واسا پیپلز کالونی میں ہوئی جس میںملازمین کے مسائل اور ان کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کے بارے میں غوروغوض ہو،ا میٹنگ میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر واسا فدا حسین بلوچ،جنرل سیکرٹری محمد اسحاق میئو ،محمد نواز کھرل و دیگر بھی موجود تھے۔

نصیرالدین ہمایوں ملک نے ایم ڈی واسا کو بتایا کہ واسا گوجرانوالہ کے ملازمین بروقت تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج پر مجبورر ہیں لہذا فوری طور پر ملازمین کو تنخواہیں جاری کی جائیںجس پر ایم ڈی شکیل احمد کشمیری نے یقین دھانی کروادی ہے کہ ایک دو روز میں ملازمین کو ان کی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی، واسا ملازمین نے اپنا احتجاج ختم کردیا اور اپنی ڈیوٹیوں پر چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں