محکمہ انہار کا ضلعدار رشوت لیتے ہوئے پکڑاگیا

پیر 22 اکتوبر 2018 23:46

گوجرانوالہ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی کاروائی،اینٹی کرپشن کا چھاپہ! محکمہ انہار کا ضلعدار رشوت لیتے ہوئے پکڑاگیا !ملزم امان اللہ بٹ، شہری خالد حسین سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے،بلیک میل کر کے، نہری پانی چوری کرنے کے عوض، جھوٹی ایف۔

(جاری ہے)

آئی۔ آر کی دھمکی دے کر رشوت وصول کر رہا تھا۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ہدایت پر سرکل افیسر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئیگرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں