نہروں کی سالانہ بند ش کا شیڈول جاری

پیر 22 اکتوبر 2018 23:50

گوجرانوالہ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء)محکمہ انہار کے سپرنٹنڈنگ انجینئر اپر جہلم کینال سرکل جہلم نے فصل ربیع2018-19 کے لئے نہروں کی مرحلہ وار سالانہ بند ش/ واٹر مینجمنٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے، ڈسٹری بیوشن پلان کے تحت متعلقہ ایکسیئن کو ہدایات جار ی کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے دفاتر میں نوٹس بورڈز پر اس شیڈول کو آویزاں کریں جبکہ اس ضمن میں زمینداروں اور کسانوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں