ریسکیو 1122 نے 12 ربیع الاول کیلئے ایمرجنسی پلان تشکیل دیدیا

منگل 13 نومبر 2018 23:55

گوجرانوالہ ۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ریسکیو 1122گوجرانوالہ نے 12 ربیع الاول کے لئے ایمرجنسی پلان تشکیل دے دیا ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کی زیر صدارت ریسکیو 1122 کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں سید کمال عابد نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ایمرجنسی پلان کاجائزہ لیتے ہوئے کہاکہ تمام جلوسوں کے موقع پر ریسکیو 1122گوجرانوالہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری مدد پہنچانے کے لئے ہائی الرٹ رہے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیںاور ریسکیورز اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے۔12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع گوجرانوالہ میں500سے زائد ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔علاوہ ازیں 28ایمبولینسز،14فائر وہیکلز، 05سپیشل وہیکلز کے علاوہ 10موبائل ریسکیو پوسٹیں جلوس کے ساتھ ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں