ہیلمٹ نہ پہننے والے 35840 موٹرسائیکل سواروں کے چالان کئے جا چکے ہیں ،سی ٹی او

پیر 3 دسمبر 2018 22:38

ہیلمٹ نہ پہننے والے 35840 موٹرسائیکل سواروں کے چالان کئے جا چکے ہیں ،سی ٹی او
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) سی ٹی او گوجرانوالہ غلام عباس تارڑ نے کہا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے 35840 موٹرسائیکل سواروں کے چالان کئے جا چکے ہیں ہیلمٹ مہم کی وجہ سے حادثات میں زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سواروں میں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے انہوں نے ٹریفک سٹاف کو ہدایت کی کہ عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور مہم کو کامیاب بنائیںاس موقع پر عوام الناس کو پیغام دیا کہ وہ ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ سائیڈ شیشوں کا بھی استعمال کریں تاکہ پیچھے سے آنے والی ٹریفک کو دیکھ سکیں، سی ٹی او گوجرانوالہ نے ٹریفک ایجوکیشن ونگ کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس مہم کے بارے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں