تحریک انصاف کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ،قاسم اکرم وڑائچ

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:35

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ کے ضلعی رہنما قاسم اکرم وڑائچ نے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر دم لے گی۔ غربت، بے روزگاری اور دیگر بحران ماضی کے حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ ماضی میں اربوں روپے نمائشی منصوبوں پر لگا کر معیشت سے گھنائونا مذاق کیا گیا اور پاکستان کی خراب معاشی صورتحال کی ذمہ دار سابق حکومت ہے ۔قاسم اکرم وڑائچ نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی جماعت کے اراکین اسمبلی و وزراء کو کرپشن کرنے پر ان کیخلاف تادیبی کارروائی انتہائی ناگزیر ہے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں