ٹیکس ایمنسٹی سکیم ملکی معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنے میں انتہائی معاون و مددگار ثابت ہوگی، محمد رمضان

منگل 25 جون 2019 22:11

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ٹیکس ایمنسٹی سکیم ملکی معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنے میں انتہائی معاون و مددگار ثابت ہوگی۔ کاروباری حضرات محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے ٹیکس کی ادائیگی درست اور بروقت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انکم ٹیکس آفیسر بی،ٹی،بی 7 محمد رمضان نے ٹرسٹ پلازہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد الیاس، جنرل سیکرٹری ملک قیصر بشیر کی دعوت پر خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انسپکٹر انکم ٹیکس محمد طارق، ایسوسی ایشن کے عہدیداران محمد انیس شاد، حاجی محمد اکرم اور اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انکم ٹیکس آفیسر نے کہا کہ ایسٹس ڈیکلریشن آرڈیننس 2019ء غیر قانونی اثاثہ جات کو قانونی تحفظ کا بہترین موقع ہے۔ اس سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کو مقررہ تاریخ 30 جون کے بعد پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شرکائے اجلاس نے سوالات کرکے ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے متعلق بھرپور آگاہی حاصل کی۔ بعد ازاں ٹیکس افسران اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے پلازہ کا دورہ کرکے تاجروں میں سکیم بارے پمفلٹ اور لٹریچر تقسیم کیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں