گوجرانوالہ، میٹرک سپلیمنٹری امتحان کے انعقاد اور داخلہ فار م جمع کرانے کا ترمیمی شیڈول جاری

پیر 22 جولائی 2019 23:11

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرپرسنز پنجاب نے میٹرک سپلیمنٹری امتحان کے انعقاد اور داخلہ فار م جمع کرانے کا ترمیمی شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبہ پنجاب کے تمام ایجوکیشن بورڈز کے تحت میٹرک سپلیمنٹری امتحان کا انعقاد 31 اگست سے شروع ہوگا، سنگل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی تاریخ 29 جولائی ڈبل فیس کے ساتھ5 اگست جبکہ ٹرپل فیس کے ساتہ داخلہ فارم9 اگست تک جمع کروائے جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹی پی بی سی سی ڈاکٹر ریحانہ الیاس نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں