گوجرانوالہ، بجلی بند رہے گی

پیر 22 جولائی 2019 23:20

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو) کی پریس ریلیز کے مطابق 220کے وی گرڈ اسٹیشن گکھڑکے پاور ٹرانسفارمر کی استعدادکار میں اضافہ کے انتہائی ضروری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کے باعث 22جو لائی کو صبح 8بجے سے 24جولائی رات 10بجے تک 220کے وی گرڈ اسٹیشن گکھڑ کے این ایل سی ، اولڈ گکھڑ، کینٹ نمبر1،بدو کے، عسکری ، نت کلاں، شگر مِل، احمد نگر، جلال اور میظ فیڈروں پر پیک اور کے دوران اوور لوڈنگ کے باعث مختلف اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں