بھارت سے مقبوضہ کشمیر کا قبضہ چھڑانے کا وقت آگیا ہے،نسیم صادق

پیر 19 اگست 2019 21:07

گوجرانوالہ ۔ 19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) مرکزی چیئرمین عام لوگ پارٹی پاکستان نسیم صادق نے کہا ہے کہ بھارت سے مقبوضہ کشمیر کا قبضہ چھڑانے کا وقت آگیا ہے جو ایک حوصلہ افزا اعلان ہے اور پوری قوم اس کے لئے متحد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ مرکز 14 سیکرٹریٹ عام لوگ پارٹی میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی کرنل کا کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے سے انکار کرتے ہوئے جو بھارتی فوج سے استعفیٰ دیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ خود بھارت کی فوج کو مقبوضہ کشمیر کی حالت پر کس قدر تشویش ہے اور فوج سے مستعفیٰ ہونے کا سلسلے کا اب آغاز ہوچکا ہے مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطہ میں امن ممکن نہیں۔

ہماری جماعت نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ کشمیرکاز کیلئے حکومت اور افواج پاکستان کے ہر فیصلے میں انکا بھر پور ساتھ دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

نسیم صادق نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ وطن کے دفاع غیر جمہوری قوتوں کے خلاف جمہوریت کی مضبوطی و دفاع کی سیاست کی ہے مگر اپنے اصولی موقف اور قومی مفادات پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا۔اس وطن پر صرف جمہوری قوتیں ہی امن و امان اوربھائی چارے کی فضا قائم رکھ سکتی ہیں۔ہم ہمسایہ ممالک سے اچھے روابط اور اچھے تعلقات کو وطن کے لیے فائدہ مند تصور کرتے ہیں ۔ ہم امن اور بھائی چارے کے داعی ہیں

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں