گوجرانوالہ، سینیٹر پروفیسر ساجد میر28ستمبر کو گوجرانوالہ کا دورہ کریں گے

پیر 16 ستمبر 2019 23:04

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر28ستمبر کو گوجرانوالہ آئیں گے، جہاں وہ جامعہ محمدیہ جی ٹی روڈ میں آل گوجرانوالہ تحفظ ختم نبوت و استحکام پاکستان اہلحدیث کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

مرکز اہلحدیث لاہور میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ مولانا محمد صادق عتیق، سٹی امیر پروفیسر سعید کلیروی، ناظم اعلیٰ مولانا صاحبزادہ حافظ عمران عریف، مولانا محمد ابرارظہیر اور میر محمد جمیل سے ملاقات میں سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے قوانین کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے شرمناک ہیں۔سعودی عرب کی سلامتی پاکستان ہی کی طرح عزیز ہے ،سینیٹر ساجد میر نے گوجرانوالہ میں اہلحدیث کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں