گوجرانوالہ، دونوں ممالک کے کاروباری حضرات دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دیں، پولونیوزپچینو

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:06

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) پرتگال کے سفیر پولونیوزپچینونے کہا ہے کہ پاکستان اور پورتگال میں دیرنہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔دونوں ممالک کے کاروباری حضرات دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دیں دونوں ممالک کی معیشت کو بہتر کیا جا سکتا ہے ۔پاکستانی بزنس کمیونٹی کیلئے پرتگال میں بے شمار کاروباری مواقع موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ بروقت معلومات کا تبادلہ کر کے تجارتی روابط کو مضبوط کیا جا سکتا ہے، اس کیلئے تجویز ہے کہ گوجرانوالہ چیمبر اور پورتگال ایمبیسی کے مابین ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ۔

ان خیالات کاا ظہار انہوںنے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اراکین سے خطاب کے دوران کیا۔جبکہ اجلا س صدارت چیمبر کے صدر محمد عاصم انیس نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق صدور شیخ محمد نسیم ،رانا شہزاد حفیظ ،نعمان صلاح الدین کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھے،صدر چیمبر محمد عاصم انیس نے کہا کہ گوجرانوالہ پاکستان کا وہ صنعتی شہر ہے جہاں 34سے زائد کلسٹر کام کر رہے ہیں جبکہ یہاں کی مصنوعات عالمی منڈی کے معیار کے عین مطابق ہیں ۔

لہٰذا یہاں بھی سرمایہ کاری کرنے کے لاتعداد مواقع موجود تھے۔دونوں ممالک کی منڈیوں تک رسائی کے لئے معلومات کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلہ بھی اشد ضروری ہے ۔انہوںنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو ویزے کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے لہٰذا کاروباری افراد کیلئے ویزہ کی پالیسی کو نرم کیا جائے ۔دوران میٹنگ پرتگال کے سفیر کو گوجرانوالہ میں تیار کی جانے والی مصنوعات اور اس صنعتی شہر کی اہمیت کے متعلق تفصیلی ڈاکومنٹری دکھائی گئی جسے انہوں نے خوب سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں