گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) ریجن بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری

پیر 21 اکتوبر 2019 20:49

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) ریجن بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے ،رواں ماہ کے کے دوران ریجن بھر سی456 بجلی چور پکڑے گئے، بجلی چوروں کودو کروڑ 96لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں دے دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو گیپکو محسن رضا خان کی ہدایت پر ریجنل ٹاسک فورس اور گیپکو سرویلنس ٹیموں کی گیپکو ریجن میں کامیاب کاروائیوں کے نتیجہ میںرواں ماہ کے دوران سٹی سرکل سی64، کینٹ سرکل سی109، گجرات سرکل سی111، سیالکوٹ سرکل سی110، نارووال سرکل سی62جبکہ ریجن بھرسے مجموعی طور پر456 بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے پکڑے گئے ۔

(جاری ہے)

مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو گیپکو کی جانب سی13لاکھ سے زائد یونٹس کی مد میںدو کروڑ96لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری کردیے گئے ہیں جبکہ تما م بجلی چورورں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو گیپکو محسن رضا خاں نے کہا ہے کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں ان کا جُرم ناقابلِ معافی ہے لہذا گیپکو سے آخری بجلی چور کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گیپکو سے بجلی چوری اور کرپشن کے خاتمہ میں گیپکو کا ساتھ دیں اور اس قسم کی کسی بھی سرگرمی کی اطلاع فوراًً گیپکو کی ہیلپ لائن 118پر دیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں