لیبر کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑتے رہیں گے، ریجنل چیئرمین گیپکو یونین ولی الرحمن خان

پیر 21 اکتوبر 2019 20:49

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) لیبر کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑتے رہیں گے،ہرمزدور دوست آفیسر کی پوری عزت افزائی کرتے ہیں مگر ورکز سے نارو اسلوک کرنے والے آفیسر کا کڑا محاسبہ کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ریجنل چیئرمین گیپکو یونین ولی الرحمن خان، ریجنل جنرل سیکرٹری عبدالرزاق جٹھول، ریجنل وائس چیئرمین میاں عطاء الرحمن،زونل چیئرمین عبدالرزاق گجر،زونل چیئرمین کینٹ رانا شہزاد نے واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین گیپکو کے مرکزی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 23اکتوبر کو لاہور میں منعقد ہونے والے مرکزی اجلاس میں ملازمین کو ریگولر کروانے کیلئے منظوری لی جائے گی اور ورکز ملازمین کیلئے خوشخبری لے کر آئیں گے،آخرمیں ملکی سلامتی اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں