گوجرانوالہ، انسانیت کے دکھوں کا علاج نظام مصطفیٰ کے مکمل نفاذ میں ہے، علامہ محمد مطیع الله

منگل 19 نومبر 2019 19:56

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) علامہ محمد مطیع الله نقشبندی بانی و مہتمم ادارہ تعمیر اخلاق نے کہا کہ انسانیت کے دکھوں کا علاج نظام مصطفیٰ کے مکمل نفاذ میں ہے، عالمی اسلام استعماریت سے خوف زدہ ہونے کی بجائے متحد ہو کر شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرے، حضور نبی کریم کی تشریف آوری سے پوری دنیائے انسانیت کو کفر و ظلمت جہالت و گمراہی اور شرک و بدعت سے نجات ملی، جشن عید میلاد النبی کے جلوس اور محافل میلاد و نعت کا انعقاد فروغ عشق رسول کا ذریعہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نی41 ویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی بمقام مرکزی جامع مسجد تعمیر اخلاق المعروف بہار مدینہ تعمیر اخلاق روڈ آبادی مہر لال حسین گلی نمبر 7 لنک حافظ آباد روڈ میں خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر محمد اسلم رضوی ‘علامہ پروفیسر حسنین طارق شاہ‘علامہ محمد جنید سلطان رضوی ‘قاری لیاقت علی مجدد ی‘ڈاکٹر علیم الله شہزاد ‘محمد بابر مہر ‘علیم الرحمن نقشبندی‘احمد اقبال مدنی ‘محمد قاسم نقشبندی ‘ صاحبزادہ صفی الله نقشبندی ‘قاری محمد ابوبکر طالب قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے اس کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا جس کا ختم نبوت پر ایمان نہیں وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔تحفظ ختم نبوت کے لئے ہمارے اکابرین نے پہلے بھی قربانیاں دیں ۔ عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں