گوجرانوالہ۔کمشنر و ڈپٹی کمشنر کے گوجرانوالہ تا لاہور جی ٹی روڈ کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کیلئے ہدایات جاری

جمعہ 17 جنوری 2020 20:44

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) کمشنر و ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ پراونشل اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کو گوجرانوالہ تا لاہور جی ٹی روڈ کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کیلئے ہدایات جاری کریں ۔جی ٹی روڈ جو کہ گزشتہ کئی دہائیوں پہلے تعمیر کی گئی تھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اورکئی فٹ گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلسل عدم توجہی کا شکارسڑک کی بدحالی اور خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس سال میں سڑک کی تعمیر اور بحالی کیلئے کوئی عملی اقدامات نہ اٹھائے جس کی وجہ سے روڈ کی حالت ناگفتہ بہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سڑک خراب ہونے کی وجہ سے روز حادثات رونما ہو جاتے ہیں اور ٹریفک جام ہونا تو معمول ہے۔لہذا فوری طور پر سڑک کی مرمت کر کے جی ٹی روڈ پر چلنے والی ٹریفک کو حادثات سے محفوظ بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں