دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں نے ملک کو قر ضوں کی دلدل میں دھکیلا،پی ٹی آئی رہنماسید علی فرحان بخاری

منگل 25 فروری 2020 20:46

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) تحریک انصاف کے رہنما سید علی فرحان بخاری نے کہاہے کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں نے ملک کو قر ضوں کی دلدل میں دھکیلا،چند مافیا مصنوعی بحران پیدا کر کہ سیاست کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ملک کی ترقی درست سمت پر گامزن ہے، عمران خان جلد ملک میں جاری مصنوعی بحرانوں پر قابوپالیں گے،ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں نے ملک کو قر ضوں کی دلدل میں دھکیلا اور واویلا مچا کر اپنی دولت بچانے کے چکروں میں ہیں پاکستانی عوام ان چوروں کو کیفر کردار تک پہچانے کیلئے عمران خان کا بھر پور ساتھ دے رہی ہے۔

کلاسکے سے خانکی ہیڈ کارپٹ روڈ منصوبہ کواڈنیٹر وزیراعلی پنجاب محمد احمد چٹھہ کی خصوصی کاوش سے ممکن ہوا جسکو جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں