گوجرانوالہ، 3 کروڑ کی خورد برد کا الزام ، بینک مینجر گرفتار

ملزم پر شہریوں کی تین کروڑ روپے کی رقم کے خوردبرد کرنے کے الزام ہے، ملزم جعلی پے آرڈر سے خود ہی رقم نکال لیتا تھا، ایف آئی اے

جمعرات 23 جولائی 2020 23:37

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2020ء) ایف آئی اے نے گوجرانوالہ کے علاقے شیرانوالہ باغ کے قریب واقع نجی بینک کے مینجر کو تین کروڑ روپے خورد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر شہریوں کی تین کروڑ روپے کی رقم کے خوردبرد کرنے کے الزام ہے، ملزم جعلی پے آرڈر سے خود ہی رقم نکال لیتا تھا۔ملزم ان افراد کے اکائونٹ سے رقم نکالتا تھا جو موبائل الرٹ میسج کی سہولت استعمال نہیں کرتے تھے۔بینک انتظامیہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں