کورو نا کی وجہ سے پیدا ہو نے والے ذہنی امرا ض کے تدارک بارے اجلاس

جمعرات 17 ستمبر 2020 20:12

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) چیف ایگز یکٹو اآ فیسرڈسٹر کٹ ہیلتھ ا تھا رٹی، گو جرا نوا لہ نے بتایا کہ ڈسٹر کٹ ہیلتھ ا تھا رٹی گو جرا نوا لہ محکمہ صحت حکو مت پنجا ب، یو نیسیف کے تعا ون سے کرو نا کی وجہ سے پیدا ہو نے والے ذہنی امرا ض اور ان کے تدارک پر بیچ نمبر 4 ورکشا پ کا انعقادہوا۔

(جاری ہے)

جس میں تحصیل گوجرانوالہ کے دس بنیا دی مرا کز صحت،(بھو ماں بھاٹھ، بھچہ چٹھہ،گگا متر، ہردوورپال،جتی شاہ رحمان، جوڑا سیان،کلاسکے،کھیویوالی،کھوسربریار،کوٹ ہرا) کیمیڈیکل آفیسر، میڈیکل ٹیکنیشن نے شرکت کی۔

ڈاکٹر لبنیٰ خرم ڈار پروگرام ڈائر یکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیولپمنٹ، گو جرانوالہ، سعید انور ہیلتھ ایجو کیشن آفیسر نے نفسیاتی مسائل و امراض کی اقسا م، اسباب، تشخیص و علاج پر جامع لیکچر دیے۔مقررین نے نفسیاتی مسائل کے حل میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکس، لیڈی ہیلتھ سپر وائززوورکرکے رول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہو ں نے اس سلسہ میں کمیو نٹی پارٹی سیپیشن کی اہمیت پر بھی جا مع لیکچر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں