گوجرانوالا میں ون ویلنگ کے دوران گرنے والے 2 نوجوان کار کی زد میں آکر جاں بحق

بدھ 24 نومبر 2021 00:21

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) گوجرانوالا میں جی ٹی روڈ پر ون ویلنگ کے دوران 2 موٹرسائیکل سوار کار کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ جی ٹی روڈ پر دھونکل موڑ کے قریب پیش آیا جہاں ون ویلنگ کے دوران 2موٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے اور دونوں افرادسڑک پرگرے توپیچھے سے آنے والی کار نے ٹکرمار دی۔

(جاری ہے)

حادثے میں دونوں نوجوان موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 22 سالہ سبحان اور 17 سالہ علی بابر کے ناموں سے ہوئی ہے۔دونوں نوجوان وزیرآباد کے رہائشی تھے اور جی ٹی روڈ پر دوستوں کے ساتھ ون ویلنگ کر رہے تھے جبکہ لاشیں ضروری کارروائی کے بعدورثاکے حوالیکردیں گئیں۔پولیس کے مطابق ورثاکار سوار کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں