گوجرانوالہ ،دو سگی بہنوں نے مبینہ طورپہ زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کرلی

ہفتہ 25 دسمبر 2021 18:30

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2021ء) لیل ورکاں میں دو سگی بہنوں نے مبینہ طورپہ زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کرلی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے لیل ورکاں کی رہائشی دو سگی بہنوں نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں متوفیوں کی شناخت سمیرا اور فضا کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں بہنیں طلاق یافتہ تھیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں کے مطابق سمیرا اور فضا کافی عرصے سے اپنے میکے میں رہ رہی تھیں، اور اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے دونوں بہنوں نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کی ہے، متوفیہ سمیرا 3 بچوں کی ماں تھی۔حکام کے مطابق اہل خانہ نے دونوں بہنوں کی موت کی خبر پولیس کو نہیں دی، جس وجہ سے تحقیقات میں شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں، تاہم جاں بحق بہنوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد خودکشی یا قتل دونوں پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جائے گی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں