تحصیل آفس کامونکے کرپشن کا گڑھ بن گیا

منگل 21 مارچ 2023 17:41

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) تحصیل آفس کامونکے کرپشن کا گڑھ بن گیا،پرائیویٹ کارندے تحصیل آفس میں آنیوالے سائلین سے مک مکا کرنے لگے،سائلین خوار۔تفصیل کے مطابق تحصیل کامونکے کے سائلین تقسیم اراضی، وراثتی انتقال، رجسٹری سمیت اراضی کے دیگر معاملات حل کرانے کے لئے تحصیل آفس کامونکے کا رخ کرتے ہیں جہاں پر کلرک شاہی قائم ہے درجنوں ٹائوٹ و پرائیویٹ افراد کو لوٹ کھسوٹ کے لئے رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رشوت نہ دینے والے سائلین کو اعتراضات لگا کر چکر کٹوائے جاتے ہیں مبینہ رشوت کے عوض ہی کام کیا جانا معمول بن چکا ہے۔تحصیل آفس میں مبینہ طور پر روزانہ لاکھوں روپے کی رشوت کے ذریعے حکومت کو ماہانہ کروڑوں روپے کی پھکی دی جا رہی ہے۔رشوت کے حصول کے بغیر کوئی کام لینا ناممکن ہو چکا ہے اور اگر کوئی رشوت دینے سے انکار کرے تو اس کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کر دی جاتی ہیں، یہاں تک کے وہ رشوت دینے پر مجبور ہو جاتا ہے۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے کمشنر،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں