ڈپٹی کمشنر کاچیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی کے ہمراہ نگہبان راشن کے ترسیلی مرکز کادورہ ،انتظامات کاجائزہ لیا

بدھ 20 مارچ 2024 22:47

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے97 ہزارخاندانوں تک نگہبان رمضان پیکیج پہنچایادیاگیا ہے۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے رات گئے گوجرانوالہ اوروزیرآباد میں نگہبان راشن کے ترسیلی مراکزکاجائزہ لینے کے بعدکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تصدیق شدہ1لاکھ 34 ہزارسے زائد مستحق72 فیصد خاندانوں تک نگہبان رمضان پیکیج پہنچایا جاچکا ہے ۔چندا قلعہ ترسیلی مرکز کے دورہ کے دوران چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی گوجرانوالہ عمران خالد بٹ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے جنہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مطاہر آمین وٹو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیرحسین بٹ نے بریفنگ دی۔ چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی گوجرانوالہ نے نگہبان پیکج کی تقسیم کی اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں