درخت ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 21 مارچ 2024 22:57

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ درخت ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران ایک پودا ضرور لگائے اور اپناقومی فرض سمجھ کر اس مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ غیرمتوقع موسمیاتی تبدیلیوں اوربڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کا بہترین اورسستا ترین حل زیادہ سے زیادہ شجرکاری ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات کے ساتھ دیگر محکموں کو بھی شجر کاری کے اہداف حاصل کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی '' پاکستان کے لیے درخت لگائیں''شجر کاری مہم کے تحت چئیرمن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ کے ہمراہ ضلع کونسل دفتر کے احاطہ میں میں پودے لگاتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی او ضلع کونسل، محکمہ جنگلات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و ملازمین موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شجرکاری ایک قومی اہمیت کا حامل ٹاسک ہونے کے ناطے ہم سب سے ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کا تقاضا کرتاہے اور تمام محکمے مل کر اس مہم کو ہرصورت کامیاب بنائیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی اور چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ نے کہا کہ لگائے جانے والے تمام پودوں کی مسلسل دیکھ بھال اور نشو ونما حقیقی چیلنج ہوتاہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ اس حوالہ سے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ شجر کاری کا اصل مقصد پورا ہو سکے۔انہوں نے ضلع کے تمام دیگر محکموں کے افسران کوبھی ہدایت کی کہ وہ ضلع کی سطح پر شجرکاری مہم کی کامیابی میں اپناکردار ادا کریں۔تاکہ اس مہم کے مطابق زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ترجیح اوراس قومی ٹاسک کو پوری ذمہ داری سے اداکرنے کے حوالہ سے ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے محکموں کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں