علماء کرام صحتمند اور متوازن خاندان کا تصور اجاگر کرنے کیلئے پا پولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا ساتھ دیں،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر

جمعرات 21 مارچ 2024 23:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ہفتہ فیملی پلاننگ18تا23 مارچ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پاپو لیشن ویلفیئرآفس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمیناربعنوان"فیملی پلاننگ اسلام کی روشنی میں کا اہتمام کیاگیا جس میں طلباء ، اساتذہ کرام ، ڈاکٹرز اور سو ل سوسائٹی کے نمائندگان کی کثیرتعداد نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

سیمینارسےخطاب کرتے ہو ئے ڈسٹرکٹ پا پولیشن ویلفیئر آفیسر گوجرانوالہ عدنان اشرف نے کہاکہ اسلام اس بات پر زور دیتا ہے کہ زندگی کے ہر شعبے میں اعتدال کی راہ اختیار کرتے ہوئے پلاننگ کی جا ئے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلام میں بچوں کی بہترپرورش' اچھی صحت اورتعلیم و تربیت مسلم ہے۔انہوں نے اس بات پرزوردیاکہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ نہ صرف ماں اوربچے کی صحت کیلئے ضرور ی ہے بلکہ اس خاندان کی ترقی وخوشحالی اورافرادکومعاشرے کا کارآمد شہری بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ ۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں