23 مارچ یوم پاکستان اور جدو جہد آزادی کے سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 21 مارچ 2024 23:05

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) یوم پاکستان جوش خروش سے منایا جائے گا ، 23 مارچ یوم پاکستان اور جدو جہد آزادی کے سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ، سرکاری سکولوں اور کالجز کے زیر اہتمام پروگرامز منعقد ہوں گے، سرکاری عمارتوں، دفاتر پر قومی پرچم آویزاں کیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی, تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے اس سلسلہ میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔

جاری پلان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر صدارت قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول میں سیمینار، محکمہ پولیس کے زیر صدارت پولیس لائن میں یاد گار شہداء کے حوالے سے پروگرام، ڈائریکٹر کالجز و پرنسپل کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں سیمینار، ڈائریکٹر کالجز و پرنسپل کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے بوائز میں سیمینار، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اور اسسٹنٹ کمشنر کامونکی کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج کامونکی میں سیمینار،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اور اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ اور ڈیبیٹ،گورنمنٹ کالج نوشہرہ ورکاں می ںسیمینار،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اور اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ اور ڈیبیٹ اور گورنمنٹ کالج وزیرآباد میں بھی سیمینار،تقریری مقابلہ اور ڈیبیٹ کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قیام پاکستان کی جدوجہد اور وطن عزیز کے حصول کیلئے ہمارے قومی ہیروز اور آباء اجداد نے جدوجہد اور جو قربانیاں دیں ان سے نوجوان نسل کو روشناس کرانا اور آئندہ نسلوں میں قومی وحدت پیدا کرنا ہم سب کی ملی و قومی ذمہ داری ہے۔اس سلسلہ میں ضلعی اور تحصیل سطح اور نجی سطح پر بھی تقریبات کا انعقاد جائے گاجس میں قومی ہیروز کی زندگی پر مبنی ڈارامے، پلیز، ٹیبلوز، سکولوں میں تقریری مقابلے، کوئز مقابلے اور کالجز سطح پر مختلف قائد اعظمٰ محمد جناح، علامہ محمد اقبال اور ان کے رفقاء، وطن عزیز کے حصول کیلئے قربانیاں دینے والوں کی قومی خدمات کے اعتراف میں پروگرامز منعقد ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تمام تقریبات کی تصاویری اور ویڈیوز پر مبنی رپورٹ بھی شیئر کریں۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں