گوجرانوالہ،رشتہ توڑنے پر نوجوان کی منگیتر کے گھر میں گھس کر فائرنگ، لڑکی کی ماں جاں بحق

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:44

ْ گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) گوجرانوالہ میں رشتہ توڑنے پرنوجوان نے منگیتر کے گھر میں گھس کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی کی ماں جاں بحق ہوگئی ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ گوجرانوالہ کے علاقے فیروزوالا میں پیش آیا جہاں لڑکے کی فائرنگ سے لڑکی کی والدہ جاں بحق اور بہن زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لڑکی محکمہ ہیلتھ میں ویکسی نیٹراوراس کی والدہ لیڈی ہیلتھ ورکر تھی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم فاروق کی ماموں زاد سے 2 سال قبل منگنی ہوئی تھی تاہم لڑکی کے گھر والوں نے چند روز قبل لڑکی کا رشتہ کہیں اور طے کردیا تھا، عید کے 2 روز بعد لڑکی کے نکاح کی تاریخ طے تھی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں