چیمپئنز ٹرافی قوم کے لیے عید کا تحفہ،دعائوں کے باعث کامیابی ملی ‘ حسن

ابھی ساری توجہ کیرئیر پر مرکوز ہے پانچ سال بعد شادی کروں گا‘ گوجرانوالہ اپنی رہائشگاہ پہنچنے پر گفتگو

منگل 20 جون 2017 18:18

چیمپئنز ٹرافی قوم کے لیے عید کا تحفہ،دعائوں کے باعث کامیابی ملی ‘ حسن
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی کو قوم کے لیے عید کا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں جس کے باعث کامیابی ملی،ابھی ساری توجہ کیرئیر پر مرکوز ہے پانچ سال بعد شادی کروں گا ۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ اپنے گھر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

بھارت کے خلاف میچ میں سب سے زیادہ مزہ آیا۔ بھارتی عوام سے کہوں گا کہ کرکٹ کھیل ہے اور کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔شادی سے متعلق سوال پر حسن علی نے کہا کہ والدین کی غیر موجودگی میں اگر پوچھا جاتا کہ شادی کس سے کرنی ہے تو بتا دیتا۔ تاہم ابھی کیریئر پر توجہ ہے شادی پانچ سال بعد کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین مہینے گھر سے باہر رہ کر آیا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں