بھارت پاکستان آکر نہیں کھیل رہا تو اس سے پاکستان کی کرکٹ میں ترقی نہیں رکے گی‘ ظہیر عباس

پنجاب بھر میں کرکٹ کے فروغ کیلئے 11اکیڈمیاں بن چکی ہیں، گوجرانوالہ ،اٹک میں بھی مناسب جگہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے

بدھ 29 نومبر 2017 17:51

بھارت پاکستان آکر نہیں کھیل رہا تو اس سے پاکستان کی کرکٹ میں ترقی نہیں رکے گی‘ ظہیر عباس
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2017ء) کرکٹ اکیڈمیز کے سربراہ ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے 11اکیڈمیاں بن چکی ہیں، گوجرانوالہ اور اٹک میں بھی اکیڈمیز کے لیے مناسب جگہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں نوجوانوں کو کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ تربیتی کلاسز بھی دی جائیںں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی عوام چاہتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ بحال ہو ۔خطے کے لوگ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی کرکٹ کو پسند کرتے ہیں ،پوری دنیا میں پاکستان اور بھارت کے مقابلوں کے موقع پر جوش و جذبہ دیدنی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان آکر نہیں کھیل رہا تو اس سے پاکستان کی کرکٹ میں ترقی نہیں رکے گی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کرپشن کرنے والوں کی کرکٹ ختم ہوگئی ،اب کرپشن کرنے والوں کو بھی معلوم ہو گیا ہے کہ کتنے سال کی سزاہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کے لیے مقامی سطح کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز کو کوچ رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں