واپڈا انٹریونٹ سرکل (کبڈی) ٹورنامنٹ فیسکو گرائونڈ عبداللہ پور میں شروع

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:24

فیصل آباد۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) 47واں واپڈا انٹریونٹ سرکل (کبڈی) ٹورنامنٹ فیسکو گرائونڈ عبداللہ پور میں شروع ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کا ابتدائی میچ میپکو (ملتان) اور گیپکو( گوجرانوالہ) کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی مشترکہ طور پر چیف ایگزیکٹو فیسکورشید احمد اسلم اور چیئرمین ایچ آر کمیٹی جاوید کمال تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو فیسکور شید احمد اسلم نے کہا کہ فیسکوکھیلوں کی ترقی کیلئے تمام تروسائل کو بروئے کا ر لا رہی ہے اور کھلاڑیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے تاکہ وہ فیسکو کا نام قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید روشن کر سکیں۔کھیلے گئے افتتاحی میچ میں گیپکو نے ملتان کو42 مقابلے میں 52پوائنٹس سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں فیسکو (فیصل آباد) کی ٹیم نے لیسکو (لاہور) کو 36کے مقابلے میں 56پوائنٹس سے شکست دی۔ آج دوپہر ایک بجے میپکو کا مقابلہ لیسکو سے جبکہ فیسکو کا مقابلہ گیپکو سے دوپہراڑھائی بجے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں