گجرات، واپڈا حکام کا چھاپہ ، ن لیگی ایم این اے ناصر بو سال اور انکے بھائی کے ڈیرے پر بجلی چوری کی واردات میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

اختر بوسال سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 10 نومبر 2018 19:12

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) واپڈا حکام نے گوجرہ کے قریب بٹہ بو سال میںچھاپہ ما کر مسلم لیگ ن کے ایم این اے ناصر بو سال اور ان کے بھائی اختر بو سال کے ڈیرے پر بجلی چوری کی واردات پر ان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اختر بوسال سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ واپڈا حکام رعیت میں تھانہ گوجرہ ضلع منڈی بہاؤ الدین میںدرج کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ انہیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ملزمان عرصہ دراز سے تاروںپر براہ راست کنڈے ڈال کر بجلی چوری کر رہے ہیں۔

واپڈا کے اہلکار جب موقع پر پہنچے تو رکن قومی اسمبلی ناصر بوسال کے ڈیرے پر بھی بجلی چوری کی جا رہی تھی جبکہ سابق ایم پی اے اختر بوسال کے ڈیرے پر بھی بجلی کی سپلائی براہ راست کنڈے ڈال کر کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی ناصر بوسال کے سیکرٹری کے گھر بھی بجلی چوری دھڑلے سے جاری تھی، واپڈا حکام نے موقع سے تمام شواہد بمع تصاویر اور ویڈیو لے کر تھانہ گوجرہ میںایف ائی آر درج کروا دی ہے۔

واضح رہے کہ ناصربوسال مسلسل دوسری بار مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے ہیں اور ان کے بھائی اختر بوسال بھی سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں بو سال خاندان منڈی بہاؤ الدین کے با اثر ترین خاندان میں شمار ہوتا ہے اور ان کے ایک بھائی امداد حسین بوسال سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں جبکہ غلام حسین بو سال ضلع ناظم منڈی بہاؤ الدین ہیں۔ منڈی بہاؤ الدین کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس با اثر خاندان کے خلاف عمران خان کی حکومت ہی کارروائی کر سکتی ہے وگرنہ یہ ہر دور میں ہی با اثر رہے ہیں ۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں