گجرات پولیس میں 70 کروڑ روپے کے کرپشن کیس کا ایک اور ملزم گرفتار ،8روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

جمعہ 28 دسمبر 2018 15:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2018ء) گجرات پولیس میں 70 کروڑ روپے کے کرپشن کیس کے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،احتساب عدالت نے ملزم اختر حسین کو بھی 8روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔احتساب عدالت نے ڈیوٹی جج محمد وسیم اختر نے ملزم اختر حسین کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو 5 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا،ملزم محکمہ پولیس میں پولیس گاڑیوں اور پیٹرول کی تقسیم کا انچارج تھا۔اس کیس میں نیب رائے اعجاز سابقہ ڈی پی او گجرات سمیت 10 دیگر ملزمان کو پہلے گرفتار کر چکا ہے، رائے اعجاز وغیرہ پر سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا الزام ہے،رائے اعجاز وغیرہ نے گجرات میں 70 کروڑ سے زائد کرپشن کی، رائے اعجاز کے ساتھ چار سے زائد پی ڈی پی اوز بھی ملوث ہیں۔ملزم اختر حسین کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں